منفی نوعیت کے کردار سے اپنی صلاحیتوں کا امتحان لیا :احسن خان

Published on July 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

1f50b88634b4d3eee4bf3db3c9e38c67_XL
اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ منفی نوعیت کا کردار کرکے اپنی فنی صلاحیتوں کا امتحان لیا ہے
کراچی (یو این پی) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ منفی نوعیت کا کردار کرکے اپنی فنی صلاحیتوں کا امتحان لیا ہے ،ہیرو شپ کو کوئی نہیں چھوڑتا ، سیریل اڈاری میں یہ کردار میرے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔ سوشل میڈیا پر میری سیریل کی پذیرائی سے میرے حوصلے بلند ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوناگڑھ ہاؤس میں گزشتہ چار روز سے جاری ڈرامہ سیریل اڈاری کی ریکارڈنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ذرائع ابلاغ نے اس سیریل کے حساس موضوع کو سراہا کرہم فنکاروں کے حوصلے بلند کردئیے ہیں۔ مذکورہ سیریل کی ریکارڈنگ میں بشریٰ انصاری ،احسن خان ، سمیعہ ممتاز، عروا حسین، فرحان سعید، حنا الطاف، عاشق احمد ، سیف حسن، شکیل سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا فنکاروں کا یواین پی سے کہنا تھا کہ سیریل میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لئے ہمیں ریہرسل کرنا پڑتی ہے۔ ہدایتکار احتشام الدین اپنی ٹیم کے ہمراہ اس مشکل ترین سپیل کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy