ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکی سرکاری ہسپتالوں میں پابندی کے خلاف ہر فورم پہ آواز اٹھاؤں گا جمشید دستی

Published on July 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 631)      No Comments

Dasti
مظفر گڑھ (یواین پی)گزشتہ روز مظفرگڑھ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایجوکیشنل سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں مظفر گڑھ اور نواحی علاقہ جات سے ہومیوڈاکٹرز نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی مقامی ایم این اے جمشید دستی تھے ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکی سرکاری ہسپتالوں میں پابندی پنجاب گورنمنٹ میں موجود کرپشن کی پیداوار سیکرٹری ہیلتھ اور ان جیسے کرپٹ مافیا افراد کی غنڈہ گردی اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کے لئے ہر فورم پر میں ہومیوپیتھک بھائیوں کے ساتھ ہوں. ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی نے ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہومیو پیتھک سستا ،موئثر اور نہایت ذوداثر طریقہ علاج ہے اس طریقہ علاج کی سرپرستی کی بجائے اس پہ قد غن لگائی جارہی ہے جلد ہی قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کے ساتھ ٹی وی چینلز پر اینکر پرسنز کے ذریعے اپنے پروگرامز میں ارباب اختیار تک ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی آواز پہنچاؤں گااگر شرافت سے مسئلہ حل نہ ہوا تو اسلام آباد، لاہور یا پاکستان کے کسی بھی حصے میں ایک کال پر آپ کے ہمراہ سڑکوں پر نکلوں گا ہر صورت آپ کے آئینی حقوق حکومت سے چھین کر دوں گاپروگرام میں ڈاکٹر قیصر عباس نے الٹراساونڈجبکہ ڈاکٹر قدیرنے شوگر پرخصوصی لیکچرز بھی دیئے تقریب میں اے ایچ ایم ایل کے صدر پاکستان ڈاکٹر اظہر انتصارممبر نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی ڈاکٹر محبوب کھوکھر،ڈاکٹر ابرار نقوی ڈاکٹر اصف،ڈاکٹر گل ضمیر ڈاکٹر ضیاء اللہ خان لودھی،ڈاکٹر سعید سادی ،ڈاکٹر اعجاز انجم کھوکھر، ڈاکٹر مختار،ڈاکٹر زاہد اقبال ،ڈاکٹر آصف محمودنے شرکت کی تقریب کے اختتام پہ مظفرگڑھ ہومیوپیتھک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمد فہیم نے آنے والے معزز مہمانان گرامی ،ہومیوڈاکٹرز اور مختلف ہومیوتنظیموں کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy