شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے،معشوق علی

Published on July 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

افسران کے حکم پر روڈ پر وائلیشن کرنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے جارہے ہیں، چوکی انچارج
مانگامنڈی (یو این پی)پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس روڈ پر شہریوں کے مال جان کی حفاظت کیلئے دن رات کوشاں ہیں،شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوکی مانگامنڈی میں نئے تعینات ہونے چوکی انچارج معشوق علی نے سینئر صحافی صدر مرکزی پریس کلب مانگامنڈی میاں محمد الیاس ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذیشان بھٹی سے اپنے آفس میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کے جوان شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، دوسری جانب روڈ پر شہریوں کی جان کے تحفظ کیلئے موٹرسائیکل سواروں کو چاہے جب بھی سفر کریں ہیلمٹ کو یقینی بنائیں انسانیت کی خدمت کی میرا مشن ہے ۔افسران کے حکم پر میرے علاقے میں روڈ پر وائلیشن کرنے والی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کو جرمانے عائد کیے جارہے ہیں،وارنگ کے باوجود بڑی وائلیشن کرنے والی مسافر گاڑیوں کیخلاف مقامی تھانوں میں استغاثے درج کروائے جارہے ہیں ۔بغیر نمبر پلیٹ کے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو نمبر پلیٹ لگوانے تک بند کیا جارہا ہے، چوکی انچارج معشوق علی نے مزید کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہے انہیں اپنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔اور قانون کی پاسداری کرنے والے شہریوں کو تحفظ دیا جائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme