سندھ کی 9رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا: چار مشیر بھی بنا دیئے گئے،مخدوم جمیل الزمان کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان

Published on July 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 423)      No Comments

MSکراچی … سندھ کی 9رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیاہے۔ ان سے یہ حلف گورنر سندھ عشرت العباد نے گورنر ہاوس میں لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔سندھ حکومت کے چارمشیر بھی بنائے گئے ہیںجن میں مولا بخش چانڈیو، سعید غنی ، مرتضی وہاب اور اصغر جونیجو شامل ہیں۔حلف اٹھانے والے وزرا میں مخدوم جمیل الزمان، جام مہتاب، سہیل انور سیال، نثار کھوڑو، سردار شاہ، سکندر میندھرو، مکیش چاولہ، شمیم ممتاز، جام خان شورو شامل ہیں۔ ان ارکان سے گورنر سندھ عشرت العباد نے گورنر ہاوس میں حلف لیا۔ ذرائع کے مطابق وزرا کو محکمے بعد میں تفویض کئے جائیں گے تاہم مخدوم جمیل الزمان کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ جو وزرا پہلے بھی وزیر تھے ان کے محکمے تبدیل کئے جائینگے۔ سابق وزیرداخلہ سہیل انور سیال کو جیل خانہ جات کا محکمہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ مکیش چاولہ کو وزیر ایکسائز بنایا جا سکتا ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ابھی کابینہ میں توسیع بھی کی جائے گی کیونکہ قانونی طور پر اٹھارہ وزار کی اجازت ہے۔ مشیروں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog