سندھ کی درگاہوں پر آنے والے زائرین کو مطلوبہ سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں معاون خاص وزیر اعلی سندھ

Published on May 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 583)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) وزیر اعلی سندھ کے معاون خاص برائے محکمہ اوقاف سید غلام شاہ جیلانی نے کہا کہے کہ درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے عرس مبارک کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور سندھ کی تمام دیگر درگاہوں پر بھی آنے والے زائرین کو مطلوبہ سہولیات اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے محکمہ اوقاف کے افسران دن رات کوشاں ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے،انہوں نے کہا کہ پی پی پی چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمن آصف علی زرداری کے حکم پر وہ روزانہ کی بنیاد پر محکمے کے افسران کے ہمراہ سندھ کے مختلف درگاہوں کا دورا کرکے حفاظتی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیتے رہتے ہیں اور زائرین کی شکایات کے فوری ازالے کیلئے بھی وقت پر افسران کو حکم جاری کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکلی میں درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے 378ویں سالانہ عرس مبارک کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلی سندھ کے معاون خاص برائے محکمہ اوقاف نے کہا کہ سندھ صوفی بزرگوں اور درویشوں کی دھرتی ہے جنہوں نے ہمیشہ پیار، محبت، امن، بھائی چارے کا درس دیا ہے اور ان کی دی ہوئے تعلیم پر عمل کرتے ہوئے ہم ملک سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ لا سکتے ہیں،انہوں نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے عرس سمیت سندھ کی دیگر درگاہوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے متعلق وفاقی حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے انہوں نے یقینی دہانی کروائی ہے کہ درگاہوں پر لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کیا جائے گا، صحافی کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کی درگاہوں سمیت محتلف مقامات پر ممکنہ دہشتگرد حملوں کے مدنظر حفاظتی اور دیگر مطلوبہ انتظامات کئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ انکوائری رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ حضرت لال شہباز قلندر کی درگاہ پر دہشتگردی کا سانحہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سبب پیش آیا اس ضمن میں وفاقی حکومت اور وزارت پانی و بجلی کو بھی درگاہوں پر عرس مبارک کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے متعلق خط لکھے گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی کے عرس کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نپٹنے کیلئے اسٹینڈ بائی جنریٹر کا بھی انتظام کیا گیا ہے جبکہ سندھ کی تمام درگاہوں پر زائرین کی حفاظت کیلئے واک تھرو گیٹس نصب کرنے اور چاردیواری سمیت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، بعد ازیں وزیر اعلی سندھ کے معاون خاص برائے محکمہ اوقاف سید غلام شاہ جیلانی کی جانب سے درگاہ عبداللہ شاہ اصحابی کے احاطے میں آٹھ کمروں پر مشتمل مسافر خانے کا بھی افتتاح کیا،اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اوقاف ریاض حسین سومرو، پی پی ضلع ٹھٹھہ کے سیکریٹری اطلاعات محمود عالم شاہ، مینیجر اوقاف محمد نواز پٹھان و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایریگیشن کلری بگھان ڈویژن انجنےر کی نااہلی اور واپڈاکی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ) ایریگیشن کلری بگھان ڈویژن انجنےر کی نااہلی اور واپڈاکی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب ٹھٹھہ شہر میں پانی کی شدید قلت،ٹی ایم او ٹھٹھہ ،انجنے60ر طبعیت کے خرابی کے بہانے سے ڈیوٹی سے غاےب،شہری پانی کی بوند بوند کے لیے ترس گے، تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں پچھلے کئ دنوں سے پانی کی شدید قلت کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کے لیے پرشان ہوگے ہیں، شہری فی پانی کا ڈرم 300میں اتڑوانے پر مجبور ہوگے ہیں شہریوں کی جانب سے تعلقہ میونسپل آفیس کے آگے احتجاج کرنے کی دھمکی،شہر میں بچے،مرد ، خواتین پانی کے برتن لیکر پینے کے پانی کے لیے نزدیکی دیہاتوں کے ہےنڈپمپ سے پانی بھڑتے دکھائ دینے لگے، اس سلسلے میں ٹی ایم او ٹھٹھہ سے رابطہ کرنے پر ٹی ایم او نے صحافیوں سے بات کرتے ہوے کہا کے شہر میں پانی کی قلت ایریگیشن کلری بگھان ڈویژن کے ایگزیکیٹو انجنےر کے ناہلی کے سبب ہوئ ہے ، ایریگیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے نہروں میں پانی نہ چھوڑنے کے باعث اور انجنےر کی جانب سے پانی کو ایک دن ک46لنے کے بعد پھر سے بند کردینے کے سبب میونسپل کمیٹی کے تالابوں میں پانی کا اسٹاک جمع نہیں ہوپارہاہے،اوپر سے واپڈا کی جانب سے شہر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث تالابوں میں پانی بھڑنے اور شہر میں پانی دینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes