مسئلہ کشمیر پر بھارت کو ضرور شکست ہوگی، سرتاج عزیز

Published on August 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

08
اسلام آباد(یو این پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے پاکستان سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر پر بھارت کو ضرورت شکست ہوگی۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے تحریک التواء پر پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ قوانین بین الاقوامی انسانی قوق کی خلاف ورزی ہے جس کی وزیراعظم نواز شریف نے بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل اور اوآئی سی سمیت تمام بین الاقوامی فورمزپر مقبوضہ کشمیر کے معاملہ کو اٹھایا ہے، تمام سفراء بھی اس معاملے کو بین الاقوامی طور پر اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو بہت جلد خط بھیجیں گے جن میں پیلٹس گن کے استعمال کو روکنے سمیت مقبوضہ وادی کے دورے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔سرتاج عزیز نے کہا کہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیریوں کی اپنی جدوجہد ہے اسے باہر سے کوئی سپورٹ حاصل نہیں، تحریک آزادی پر بیرونی حمایت کا بھارتی پروپیگنڈا گمراہ کن ہے، تحریک کو دہشت گردی سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا جب کہ بھارت سمجھتا ہے کہ طاقت کے زور پر وہ تحریک آزادی کو دبا لے گا تو یہ اس کی بھول ہے، پاکستان سیاسی، سفارتی اور اخلاقی طور پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر پر بھارت کو ضرورت شکست ہوگی۔مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو بدستور جاری ہے اور عوام کو ہراساں کیا جارہا ہے، کٹھ پتلی انتطامیہ نے سوشل میڈیا سمیت ذرائع ابلاغ پر پابندی لگادی ہے جب اسپتالوں میں بھی طبی عملے کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے وادی میں 11 ایسے ظالمانہ قوانین میں نافذ کررکھے ہیں جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ادویات کی بھی شدید کمی لاحق ہے۔دوسری جانب قومی اسمبلی میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی فوج کی بربریت اور مظالم کے خلاف وزیر قانون زاہد حامد نے قرارداد جمع کرائی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy