حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے: نواز شریف

Published on August 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 389)      No Comments

Co3FXbIWYAEugU3
اسلام آباد (یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے ، ان کا کہنا ہے صرف لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ مناسب قیمت پر بجلی فراہمی اولین ترجیح ہے ۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت توانائی منصوبوں سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، شاہد خاقان عباسی نے اجلاس میں شرکت کی ۔وزیراعظم نے جاری توانائی منصوبوں کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی کمی پورا کرنے کیلئے مختلف منصوبوں پر موثر انداز میں کام کر رہے ہیں، اپنی حکومت کی مدت ختم ہونے سے پہلے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی منصوبوں پرخصوصی توجہ دینے اور پیشرفت کی باقاعدہ نگرانی کی جائے ، ملک میں توانائی منصوبوں پر شفاف عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ گھریلو اور صنعتی صارفین کئی برسوں سے لوڈشیڈنگ کا شکار ہیں ، ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہمارا اولین مقصد ہے، بجلی کی فراہمی ہی نہیں بلکہ مناسب قیمت پر بجلی فراہم کرنا ترجیح ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题