دسمبر اورہماراعزم

Published on December 18, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

\"UNNP\"
تحریر۔۔عمرفاروق سردار چیچاوطنی ۔۔۔

ٓآج کل پاکستانی قوم ایک کرب اوردکھ میں مبتلا ہے۔42سال پہلے کا زخم حسینہ واجد کے پاکستان مخالف جنون اور حکومت پاکستان کی خاموشی کی وجہ سے تازہ ہوگیا ہے۔الحمداللہ پاکستان کے نوجوانوں نے اس وقت البدروالشمش بنا کر پاک فوج کے ہمراہ جانی اور مالی قربانیوں کی ایک تاریخ رقم کی تھی۔ پاکستان کے نوجوانوں نے وطن عظیم کو مسجد کا درجہ دیکر اس کے تحفظ کا عہد کیاتھا جو انہوں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیکر پورا کرنے کی جدوجہدکی۔جنون کی حد تک اپنے وطن سے پیار کرنے والے نوجوانوں کو نہ کسی قسم کا لالچ تھا اور نہ ہے ۔پاکستان میں اگر کوئی اب بھی ملک دشمن مکتی باہنی بنانے کی کوشش کرے گا اسے لاکھوں البدر کا سامنے کرنا پڑے گا ۔کیونکہ یہ نوجوان بغیر کسی لالچ یا کسی کے بلانے کے مکتی باہنی کے خلاف میدان میں نہیں ٓئے تھے ۔بلکہ اپنے فرض کو سمجھتے ہوئے فوج کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا۔ عبدالقادر ملا جن کو البدر کا لیڈر اور پاک فوج کا 1971میں ساتھ دینے کی پاداش میں پھانسی کے پھندے پر لٹکا دیا گیا ۔اور جس نے اپنے آخری وقت میں بھی کسی قسم کی معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے پھانسی کا پھندہ قبول کیا۔کیونکہ ان کا کہنا کہ جب میراوطن پاکستان تھا تو میرا فرض تھا میں پاکستان کا تحفظ کرتا ۔اب میرا وطن بنگلہ دیش ہے تو اس کا تحفظ میرا فرض ہے ۔حکومت پاکستان کا فرض تھا کہ پاکستان کا ساتھ دینے والے عبدالقادر ملا کا مقدمہ لڑتا۔اور دنیا کو پیغام دیتا کہ ہم اپنے محسنوں کو اکیلا نہیں چھوڑتے ۔اب بھی وقت ہے حکومت پاکستان اس بات کو اٹھائے اور بنگلہ دیش پر عالمی پریشر کے ذریعے پاکستان کا ساتھ دینے والوں کے خلاف سزائیں ختم کروائے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题