بجٹ، ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا

Published on June 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)آئندہ مالی سال میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ماہانہ ایک لاکھ روپے تنخواہ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔بجٹ دستاویز کے مطابق وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال 2022-23 کے وفاقی بجٹ میں انفرادی کاروباری ٹیکس دہندگان اور اے او پیز کے لیے قابل ٹیکس آمدنی کی حد چار لاکھ روپے سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کردی ہے۔چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ انکم ٹیکس و سیلز ٹیکس نظام لانے، ڈھائی کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کے ایک سے زائد غیر منقولہ جائداد رکھنے والوں پر فیئر مارکیٹ ویلیو کے پانچ فیصد کے برابر آمدنی پر ایک فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes