پی ایس ایل: جنوبی افریقہ سے کھلاڑی، بھارت سے براڈکاسٹرز ابوظبی پہنچ گئے

Published on May 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

دبئی(یواین پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کے لیے جنوبی افریقی کھلاڑی ابوظبی پہنچ گئے، کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے براستہ قطر، دبئی پہنچے۔جنوبی افریقہ سے ابوظبی پہنچنے والوں میں فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، کیمرون ڈیل پورٹ، رائیلی روسو، ہرشل گبز اور پاکستانی کرکٹر محمد نواز بھی شامل ہیں۔دوسری جانب بھارتی براڈ کاسٹرز بھی ابوظہبی پہنچ گئے، جبکہ جنوبی افریقا کا پروڈکشن کریو بھی اتوار کو ابوظبی پہنچ کر قرنطینہ میں وقت گزارے گا۔پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا سے کمرشل فلائٹ کھلاڑیوں کو لیکر ابوظبی پہنچ گئی۔خیال رہے کہ ان کھلاڑیوں نے پہلے چارٹرڈ فلائٹ سے یو اے ای آنا تھا۔دوسری جانب پروڈکشن کریو میں شامل 8 بھارتی شہری بھی راس الخیمہ سے براستہ سڑک ابوظبی پہنچے، جہاں ان کے کورونا ٹیسٹ ہونگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes