مراد علی شاہ نے اپنے ہم شکل سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی

Published on August 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 621)      No Comments

5
کراچی(یو این پی)کہتے ہیں کہ ہر کسی کا کوئی نہ کوئی ہم شکل ضرور ہوتا ہے  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی حد تک تو یہ بات  بالکل درست ثابت ہورہی ہے نائٹی  ٹو نیوز نے ایک ایسے نوجوان کو ڈھونڈ نکالا ہے جو ہو بہو مراد علی شاہ کی طرح نظر آتا  ہے  بے پناہ مشابہت دیکھ کر  خود  وزیر اعلی سندھ  کے دل میں بھی اس سے ملاقات کی خواہش پیدا ہوگئی ہے ۔تفصیلات کےمطابق اصلی  کون  اور نقلی کون پہنچانا اتنا آسان نہیں اس نوجوان کی وزیر اعلی سندھ  مراد علی شاہ  سے  اتنی مشابہت ہے کہ دیکھنے  والا چکر اکر رہ جائے۔ نائٹی ٹو نیوز نے  پنجاب کے اس”  وزیر اعلی سندھ” کو  سیالکوٹ  کی گلیوں سے ڈھونڈ نکالا اور اپنا مہمان بنایا عرفان حیدر  شاہ نے بتایا کہ وزیر اعلی سندھ  تو مراد علی شاہ  بنے ہیں لیکن  ان کی بھی علاقے میں دھوم ہوگئی ہے۔   وزیر اعلی سندھ کے ہم شکل نے ان  سے ملاقات کی  خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا  ہو تو اسے بہت اچھا لگے گا ۔  نائٹی ٹو نیوز نےعرفان شاہ کے دل کی آوازمراد علی شاہ تک پہنچائی تو  انہیں بھی اپنے ہم شکل  سے ملنےکا شوق پیدا ہوگیا اورانہوں نے پنجاب کے اس وزیر اعلی سندھ کو ملاقات کی دعوت دے دی امید ہے کہ   اب  دونوں ہم شکل جلد ہی مدمقابل ہوں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme