کراچی کے مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گئی

Published on August 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

02
کراچی(یواین پی)کراچی کے مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن گئی۔   فیڈرل بی ایریا سمیت دیگر علاقوں میں تین گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ  چھ  سے آٹھ گھنٹے کی غیرعلانیہ بندش نے پانی کا بحران بھی پیدا کردیا۔تفصیلات کےمطابق  کے الیکٹرک کی نا اہلی کی وجہ سے  کراچی کے کئی علاقوں میں بجلی کی انکھ مچولی جاری ہے فیڈرل بی ایر یا کے بلاک چودہ سمیت دیگر بلاکس میں صبح آٹھ بجے سے ہی بجلی غائب ہوجاتی ہےجو دوپہر 12 بجے کے بعدبھولے  بھٹکے واپس آتی ہے جبکہ ایک آدھ گھنٹہ جلوہ دکھا کر پھر غائب ہوجاتی ہے۔ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ گزشتہ پندرہ ماہ سے جاری ہے  ۔ صرف فیڈرل بی ایریا ہی نہیں  نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد ، اورنگی ، کورنگی ، سائٹ ، بلدیہ میں بھی شہری شدید حبس اور گرمی میں بجلی نا ہونے سے بلبلائے ہوئے ہیں جن علاقوں میں بجلی نہیں ہے وہاں پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ۔ ایک طرف بجلی کی بدترین بندش اور اس پر کے الیکٹرک انتظامیہ  کی روایتی بے حسی کے الیکٹرک کے ستائے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہزاروں روپے بل بھرنے کے بعد بھی بلا تعطل بجلی نہیں ملتی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog