کوئٹہ دھماکہ:وزیر اعظم ،صدر پاکستان سمیت سیاسی رہنماؤں کی شدید مذمت

Published on August 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 723)      No Comments

01
زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان کی سکیورٹی موثر بنائی جائے؛وزیر اعظم
کوئٹہ( یوا ین پی) وزیر اعظم نواز شریف سمیت مختلف سیاسی رہنماو191ں نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے افسوسناک خود کش حملے کی وزیر اعظم نواز شریف سمیت صدر پاکستان ممنون حسین ، وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، خورشید شاہ ،سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو ،عمران خان ، سینیٹر سراج الحق ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچستان سمیت سیاسی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے اور اس افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے بڑی قربانیاں دے کر صوبے میں امن قائم کیا ہے۔ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور وکلا اور سول سوسائٹی کے ارکان کی سکیورٹی موثر بنائی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes