محمود خان اچکزئی ’’را‘‘ کی زبان بولنے لگے

Published on August 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

index
پشاور (یو این پی) سربراہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی کا کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ صرف ’’را‘‘ پرالزام لگانے سے کام نہیں چلے گا۔ان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے سول ہسپتال پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے ، اب ہم پاکستان میں کسی ملک کی پراکسی وارنہیں لڑیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی لازمی ہے۔محمود خان نے الزام لگایا کہ ملک دشمن عناصر ہماری ایجنسیوں کی پے رول پر ہیں۔ یہ ہمارے انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی ہے۔ ہماری ایجنسیاں گدلے پانی سے سوئی ڈھونڈ سکتی ہیں تو دہشت گردوں کی تلاش میں کیوں ناکام رہیں۔واضح رہے کہ سربراہ عوامی ملی پارٹی محمود خان اچکزئی اس سے پہلے افغانستان کے حوالے سے بھی متنازعہ بیان دے چکے ہیں جس میں ان کا کہنا تھا خیبر پختونخوا افغانوں کا ہے اور وہ جہاں چاہیں بلا خوف و خطر رہ سکتے ہیں۔افغان ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں محمود خان اچکزئی نے کہا ’’ اگر افغان مہاجرین کو پاکستان کے دوسرے صوبوں میں ہراساں کیا جاتا ہے تو انہیں یہاں صوبہ خیبر پختونخوا میں آجانا چاہیے جہاں ان سے کوئی بھی مہاجر کارڈ طلب نہیں کرے گا کیونکہ یہ انہی کا ہے۔‘‘ وزیر اعظم انٹیلی جنس ایجنسیوں کو سانحہ کوئٹہ کی انکوائری کا ٹاسک دیں اورنتائج نہ دینے پر متعلقہ افسران کو برطرف کر دیں۔ محمود اچکزئی نے یہ بھی کہہ ڈالا کہ وہ آج کے بعد ایوان میں فاتحہ خوانی نہیں کریں گے۔ کیا ایوان اسی کام کے لیے رہ گیا ہے ؟۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes