عمران خان پر جوتا اچھال دیا گیا،جوتا علیم خان کے سینے پرجاکرلگا

Published on March 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 220)      No Comments

گجرات(یو این پی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے دوران کسی شخص نے جوتا اچھال دیا،جوتا علیم خان کے سینے پرجاکرلگا،اس سے قبل گجرات میں ہی عمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خطاب کے دوران ایک بار پھر جوتا پھینک دیا گیا۔جوتا عمران خان کے ساتھ کھڑے علیم خان کے سینے پرلگا۔واضح رہے اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی کاقافلہ جب گجرات میں پہنچا توعمران خان پرایک شخص نے جوتا پھینک دیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے متعلقہ شخص کوپکڑ خوب تشدد کانشانہ بنایا۔پکڑے گئے شخص پرعمران خان کی گاڑی پرجوتا پھینکنے کا الزام ہے۔مبینہ شخص کوپولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نوازشریف پرلاہور میں ایک تقریب کے دوران جوتا پھینکا گیا جبکہ سیالکوٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف پرسیاسی پھینک دی گئی۔ان واقعات کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے شدید الفاظ میں مذمت بھی کی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes