چین کا شوکت خانم ہسپتال کو انتہائی شاندار تحفہ

Published on February 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

1
اسلام آباد:(یو این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے چینی سفارت خانے جا کر چینی سفیر سے ملاقات کی جس دوران سن وی ڈونگ نے شوکت خانم اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے لئے عطیہ کیا گیا ریلیف کا سامان اور آلات ان کے حوالے کیے۔ تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے چین کے نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کی جبکہ ملاقات میں چین اور خیبر پختونخواہ کے درمیان عملی تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک میں کے پی کے کے منصوبوں پر آپس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبے کے عوام کا طرز زندگی بہتر بنانے کی غرض سے چینی سفیر نے ریلیف کا سامان اور آلات بھی وزیر اعلیٰ کے حوالے کیے، دن میں پانی صاف کرنے والے آلات پنکھے، لائٹیں اور جنریٹر وغیر شامل ہے۔ یہ سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے عطیہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے چینی سفارت خانے کی طرف سے اس تعاون کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خیبر پختونخواہ کے لئے خوشحالی لائے گا اور صوبائی حکومت کے پی کے میں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے مکمل تعاون اور امداد فراہم کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog