جدید دور میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی سہولت کے باوجود کتاب کی اہمیت موجود ہے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبربھٹی

Published on August 10, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 668)      No Comments

book
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبربھٹی نے کہا ہے کہ کتاب تنہائی میں انسان کی بہترین دوست ہے جدید دور میں کمپیوٹر اور انٹر نیٹ کی سہولت کے باوجود کتاب کی اہمیت موجود ہے یہ بات انہوں نے میونسپل لائبریری میں تحریک پاکستان کے موضوع پر کتب کی نمائش کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ٹی ایم او راؤ نعیم خالد، لائبریرین سید وقاص شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی ، صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانزیب بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ وہاڑی لائبریری میں کتب کا بیش قیمت خزانہ موجود ہے جدید سہولیات نے کتب بینی پر اثرات مرتب کئے ہیں لیکن اب بھی کتاب کی اہمیت کسی طرح کم نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ لائبریر میں مشاہیر پاکستان پر نادر کتب موجو ہیں نئی نسل کو ان سے استفادہ کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں وہاڑی کی میونسپل لائبریری اپنی مثال آپ ہے انہوں نے کہا کہ لائبریری کی تزئین و آرائش کی لیے ضلع انتظامیہ کی طرف سے اقدامات کئے جائیں گے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog