جشن آزادی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

Published on August 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 601)      No Comments

10
کراچی، اسلام آباد(یواین پی) ملک بھر میں جشن آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ جذبہ حب الوطنی سے سرشار بچے اور بڑے سبھی قومی پرچم، بیجز اور گلی محلے کو سجانے کے لیے جھنڈیوں کی خریداری کر رہے ہیں۔ ملتان میں تاجروں نے سو فٹ لمبا اور بیس فٹ چوڑا پرچم تیار کرلیا۔کراچی میں نوجوان نے پوری گاڑی ہی قومی پرچم سے رنگ دی۔ والدین کے ہمراہ بچے مارکیٹوں میں جشن آزادی کے لیے خریداری کرتے نظر آرہے ہیں۔ ملک کے مختلف علاقوں ، گلی کوچوں ، محلوں ، شاہراہوں ،عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جا رہا ہے، بچوں میں جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔پاکستان کی آزادی کا جشن ہو اور خواتین کوئی تیاری نہ کریں یہ ممکن نہیں، اس جشن کو منانے کے لیے خواتین بھی فیشن میں مصروف ہیں،14 اگست کے موقع پر پرچم کے ڈیزائن پر مبنی ملبوسات کی فروخت بڑھ جاتی ہے ،ہمیشہ کی طرح خواتین بھی یوم آزادی منانے میں پیش پیش ہیں ،ایک طرف سبز اور سفید رنگ کے خوبصورت ملبوسات بنوائے جا رہے ہیں تو دوسری جانب انہی رنگوں کی چوڑیوں کے سیٹ بھی آرڈر پر تیار کرائے جا رہے ہیں۔خواتین سبزاور سفید رنگ کے لباس بنوانے اور مختلف اسٹائلز کے ڈریسز کے لیے ڈیز ائنرز کا رخ کر رہی ہیں تاکہ اپنی مرضی کے مطابق پاکستانی پرچم کے رنگ کے لباس بنوا سکیں۔جشن آزادی کی تیاریوں کے سلسلے میں دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم اس قومی تہوار پر کاروبار کو ترجیح دینے کی بجائے ملی جذبے کو فوقیت دیتے ہیں۔ شہریوں کا کہناہے آزادی بڑی نعمت ہے اور یہ کسی نے بھیک میں نہیں دی بلکہ ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی ہے۔ زندہ قومیں اپنی آزادی کے دن کوملی جوش و جذبے کے ساتھ مناتی ہیں۔ آزادی ایک نعمت ہے اوراسی نعمت کی بدولت تمام خوشیاں اور عیدیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس کے لیے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ لوگوں کا جشن آزادی کی تیاریوں میں بڑھتا ہوا جوش وخروش پاک سرزمین سے والہانہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes