جشن آزادی کے سلسلہ میں برٹش انٹرنیشنل سکول سسٹم بورے والا میں تقریب کا اہتمام

Published on August 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

Mrza
بورے والا(ظہیر اسلم مرزا )جشن آزادی کے سلسلہ میں برٹش انٹرنیشنل سکول سسٹم بورے والا میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباؤ طالبات کی طرف سے بھر پور جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے گائے اور طلباء و طالبات نے آزادی کے عنوان سے تقریری مقابلے میں حصہ لیا ۔اساتذہ کی جانب سے پرچم کشائی کی گئی پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ملکی سلامتی ،استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی تقریب سے کو ڈائریکٹرمحمدساجدندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آزادی کی نعمت کی قدر کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے سخت جدوجہد کرنا چاہیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل زرینہ وقار۔کوآرڈینیٹر رابعہ بصری،راحت گل،ظہیر احمد ،محمد ساجد ندیم نے کہا ہے کہ ہم جس شعبہ سے بھی منسلک ہوں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو ملی جوش و جذبہ سے انجام دینا ہے تاکہ اس ملک کو ایک ترقی یافتہ فلاحی ریاست بنا سکیں طلبا ء و طالبات نے پاکستان کی حفاظت اور ترقی کے لیے بھر پور کردار جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی اس موقع پر دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سول و عسکری قیادت کی کاوشوں اور عزم کو سراہاگیا اور سانحہ کوئٹہ اور کشمیر میں جاری بھارتی غنڈہ گردی کی شدید مذمت کی اور عالمی دنیا سے کشمیر کے مسئلہ کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا آخر پر ملک وقوم کی سلامتی اور شہداء آزادی اور شہداء سانحہ کوئٹہ کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔تقریری مقابلوں میں لائبہ اسلم اور ملی نغمے میں محمد سلطان نے پہلی پو زیشن حاصل کی ان کے علاوہ جویریہ،رمشاء،طاہر،افراء،فرح،عطیہ،ازامریم،تحریم،طلحہ شاہد،طلحہ یوسف نے بھی حصہ لیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme