گوجرہ میں سرکاری ہسپتال کے قیام کا پُر زور عوامی مطالبہ

Published on December 2, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

\"dd\"
گوجرہ،منڈی بہاؤالدین(یواین پی) گوجرہ آج بھی سرکاری ہسپتال سے محروم،گوجرہ کی مو جودہ آبادی تقریباتیس سے چالیس ہزار کے لگ بھگ ہے۔ تفصیلات کے مطا بق گوجرہ ا ور اس کے گردونوا ح کے کئی دیہات کو طبی سہولیات کے لئے منڈی بہاؤالدین شہر یا ملکوال جانا پڑتا ہے جس سے پیسے اور وقت کا ضیاع ہوتا ہے۔بعض اوقات یہاں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کومنڈی بہاؤالدین یا گجر ات لیجانا پڑتا ہے اور مریض رستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔پرائیویٹ ہسپتالوں کی بھاری فیسیں اور دوائیاں غریب عوام کی رسائی سے دور ہیں۔گوجرہ مرکزی علاقہ ہونے کے با وجود اس بنیادی طبی سہولت سے محروم ہے۔پاکستان ینگ سٹار سو سائٹی گوجرہ دیگر عوامی،سیاسی اورسماجی حلقوں نے ایم۔این۔اے ناصر اقبال بوسال این اے 109،ایم۔پی۔اے شفقت محمود گوندل پی پی 119 اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف سے گوجرہ میں سرکاری ہسپتال کے قیام کی پُر زور اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes