پیپلزفٹبال اسٹیڈیم کراچی میں کامیاب گریس میگا آزادی کارنیوال گلوکار محمد علی شہکی اور جنید جمشید کی خصوصی پرفارمنس

Published on August 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 738)      No Comments

M.Ali
کراچی(یواین پی) شہرکراچی میں واقع ماری پور روڈ، پیپلزفٹبال اسٹیڈیم میں ’’گریس میگا آزادی کارنیوال‘‘ کے نام سے جشن آزادای کے سلسلے میں ایک پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں معروف گلوکار جنید جمشید اور محمد علی شہکی، جاوید ناگوری کے ساتھ سندھ ہلال احمرصوبائی سیکرٹری کے کنور وسیم، رینجرز کے آفیشلز بحیثیت مہمان مدعو تھے ، پیپلز فٹبال اسٹیڈیم میں پہلی بار گریس فل گرامر ہائی اسکول کے ہزاروں بچوں نے دھواں دار پرفارمنس دے کر ۱۴ اگست کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا،میگا آزادی کارنیوال کو منعقد کرانے والے منتظمین محمد سلیم ، عابد سلیم، طلال فرحت،ملک شہزاد اعوان، افتخار علوی، عارف خان اورپرنسپل گریس فل ہائی اسکول کے ساتھ ایک بڑی ٹیم منتظمین ٹیں شامل تھی، اسکول کے ایڈمنسٹریٹر محمد سلیم کا کہنا تھا کہ یہ کراچی کا پہلا اسکول ہے جس نے اتنے بڑے پیمانے پر ۱۴ اگست کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا جو کہ اس سے پہلے آج تک کسی نے نہیں کی ہماری نئی نسل ہی ان بچوں کو دیکھ کر ۱۴ اگست کی یاد تازہ کرے گی،ہم تہہ دل سے شکر گزار ہیں رینجرز کے آفیشلز اوررینجرز کے مستعدجوان، اسٹیڈیم منتظمین، کے الیکٹرک، جاوید ناگوری اور دیگر شخصیات کے جن کے تعاون کے بغیر اتنا کامیاب پروگرام پیش کرنا نہایت مشکل تھا، واضح رہے یہ کراچی کی ایک بڑی تقریب تھی جس میں صرف گریس فل گرامر ہائی اسکول بلدیہ ٹاؤن کی جانب سے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں اپنے تیار کیے ہوئے پی ٹی ڈسپلے، ڈرلز اور دیگر ٹیبلوز کو دکھا کر عوام سے بھرپور داد سمیٹی، اس تاریخی موقع پر جنید جمشید نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ہم نے اپنے ملک کو بگاڑا ہے مگر یہ بچے ہمارے قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی یہاں پر صلاحیتوں کو دیکھ کر اندازہ ہوا کہ انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارا پیارا پاکستان ترقی کی منزلیں طے کرتا ہو جلد اپنا مقام بنا لے گا اور آج کی تقریب کو دیکھ کر میں تمام اساتذہ اورپوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جس نے پہلی بار یہاں اپنے فن کا مظاہرہ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں دکھایا اس موقع پر گلوکار محمد علی شہکی نے کہا کہ واقعی میں شروع سے تقریب میں بیٹھا رہا اور ا ن بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ کراچی کے ٹاپ اسکولز میں اگر اس اسکول کو شمال نہ لیا جائے تو سراسر زیادتی ہوگی میں سلیم صاحب اور ان کے اسکول کے تمام اساتذہ مع مستعد ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اتنا بڑا رسک لے کر یہاں بھرے اسٹیڈیم میں ان بچوں سے وہ کام کروایا جو بڑے کرتے ہوئے ہمت ہار جاتے ہیں آفریں ہے پوری ٹیم پر اور میں نیک تمنائیں آپ سب کے ساتھ ہیں، میگار آزادی کارنیوال کے میڈیا مینجر طلال فرحت کا کہنا تھا کہ گریس فل گرامر ہائی اسکول نے کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں کامیاب شو کر کے یہ ثابت کر دیا کہ اگر ہمت تو منزل کو پانا مشکل نہیں اس کے ساتھ رہنمائی کرنے والا مثبت سوچ رکھتا ہو تو وہ وقت دور نہیں جب ہمارے ملک کی نئی نسل انشا اللہ ملک کی کمان سنبھالنے میں کبھی پیچھے نہیں رہے گی آخر میں رینجرز کی جانب سے زاہد صاحب نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ان بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر مجھے اپنا بچپن یاد آگیا، جس پرفیکٹنیس کے ساتھ ان بچوں نے یہاں پرفارم کیا قابل تحسین ہے اور انشا اللہ ہماری کوشش ہوگی کہ اس طرح کے مزید رپروگرام ہوتے رہیں اور ان پروگراموں کا حصہ ہم بھی بنیں ، کامیابی اسی صورت میں ممکن ہے جب آپ کی سوچ مثبت ہو اور آج اس تقریب کو دیکھ کر یقین ہو گیا کہ بچوں میں جس طرح کا ڈسپلن نظر آیا وہ میری جانب سے دلی مبارکباد قبول کریں،اس خصوصی تقریب کومقامی ٹی وی چینلز نے بھی ریکارڈ کیا اور دوران پروگرام لائیو میوزیکل بینڈ کے ساتھ پرفارمنسزبھی جاری رہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes