فیصل آباد، مہندی کی تقریب میں مشتعل افراد کا دھاو،خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا کر فرار

Published on January 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد تھانہ منصور آباد کے علاقہ داتا پارک میں مہندی کی تقریب میں مشتعل افراد نے دھاوا بول دیا، خواتین کو بری طرح تشدد کانشانہ بنا کر فرار ہو گئے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان خالد عرف کالا‘ بلال‘ دلاور‘ حماد وغیرہ کی تلاش شروع کر دی‘ داتا پارک کے رہائشی جاوید اختر نے پولیس رپورٹ میں بتایا کی اسکی بیٹی کی شادی کے سلسلہ میں مہندی کی تقریب جاری تھی کہ 10پندرہ نوجوان جو کہ ان کی برادری کے تھے خواتین کی مہندی کی تقریب میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ان کو منع کیا تو وہ مشتعل ہو گئے اسلحہ سے لیس ہو کر خواتین کے پنڈال میں داخل ہو کر خواتین اور بچیوں کوتشدد کا نشانہ بنایا اور اہل محلہ کی مداخلت پر اسلحہ لہراتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog