مسلم لیگ ن سعودی عرب کی طرف سے جشن آزادی کا اہتمام

Published on August 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 742)      No Comments

0000
جدہ(بیورو چیف  زکیر احمد  بھٹی ) مسلم لیگ ن سعودی عرب کی طرف سے جشن آزادی  کا اہتمام کیا گیا۔تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن  یوتھ  ونگ کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا اہتمام  الریاض شہر کے ایک مقامی  ہوٹل میں  کیا گیا تقریب میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب منظورالحق صاحب تهے مسلم لیگ کے رہنماؤں  اور مسلم.لیگ ن یوتھ ونگ کے جوانوں  اور مختلف سیاسی اور سماجی  پارٹیوں کے لیڈران سمیت  پاکستانی  کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی.  پاکستان  کے استحکام کیلئے دعائیں کی گئی اور اس بات کا عہد کیا گیا، کہ مملکت خداداد کے کو ترقیافتہ اور دنیا میں ایک اچھے ساکھ بنانے کیلئے آگے بڑھیں گے  جناب رانا خالد صاحب نے ہمیشہ کی طرح محبت سے بھرپور لفظوں میں مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سب کو 14 اگست کی مبارکباد پیش کی اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی پالیسی کو سراہا، ساتھ دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کو یقین دلایا کہ مصیبت کے ہر گھڑی میں پاکستان مسلم لیگ ن آپ کے ساتھ ہے.  مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سینئیر نائب صدر جناب عاصم اعوان صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف  کی قیادت  میں  پاکستان  کے ہر کونے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کے رول اور ہمت و محنت پر بہت خوبصورت الفاظ میں روشنی ڈالی اور پاکستان کے  مختلف منصوبوں پر ترقیاتی کاموں پر  روشنی  ڈالی اور کہا کہ پاکستان  مسلم لیگ نواز  پاکستان  کی واحد  سیاسی  جماعت ہے جو پاکستان  کی ترقی کے لئے دن رات  محنت کر رہی ہے پروگرام  کے مہمان خصوصی جناب  سفیر پاکستان منظور  الحق صاحب  نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کوششوں کو سراہا جو وہ دن رات کمیونٹی کی بہتری اور ان کے پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے کررہی ہے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کو سعودی عرب میں  بہترین  کارکردگی پر سفیر پاکستان جناب منظور الحق  نے  شیلڈ پیش کی اور اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا  اور اہل الریاض میں رہنے والے پاکستانیوں کے اس جذبے کو خوب سراہا. مختلف پارٹیز کے لیڈران نے کمیونٹی کیلئے آواز اٹھانے پر جناب رانا خالد صاحب کو خراج تحسین پیش کیا…ساتھ ہی سفیر پاکستان کو ان کے خدمات پر  اعزازی شیلڈ دیا گیا.. ملی نغمہ بھی پیش کیا گیا  اور 14 اگست کا کیک کاٹا گیا  پروگرام میں جناب علی عاصم صاحب ، عامر خان بشیر صاحب ، راجہ یعقوب صاحب ، رانا خادم صاحب ،ناصر محمود صاحب، چوہدری عبدالمجید صاحب کے علاوہ چوہدری خادم حسین صاحب نے بھی شرکت  کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy