خیبر ایجنسی میں پاک فوج کی کارروائی، 11 دہشت گرد مارے گئے

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 451)      No Comments

00
خیبر ایجنسی:(یو این پی)  پاک فوج کی کارروائی میں 11 دہشت گرد مارے گئے ہیں جبکہ آٹھ خفیہ ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اطلاعات کے مطابق پاک افغان بارڈر کے علاقے خیبر ایجنسی میں پاک فوج کا سرجیکل آپریشن جاری ہے، زمینی و فضائی کارروئی میں دہشتگردوں کے آٹھ ٹھکانے تباہ ہوئے ہیں، کارروائی میں 11 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 4 زخمی بھی ہوئے ہیں، بابر کچکول، نرے ناﺅ، طور سپیرا کے علاقوں میں زمینی کارروائی کی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog