کوئٹہ میں پیٹرول کے گودام میں آگ لگ گئی، 4 امدادی اہلکار زخمی

Published on March 13, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 514)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی)کوئٹہ کے مدرسہ روڈ پر ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے گودام میں آگ لگ گئی، امدادی کاررائیوں کے دوران فائر بریگیڈ کے 4 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے بڑے ذخیرے میں آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، مدرسہ روڈ پر پیش آنے والے واقعے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی، کچھ لوگ اپنی جان اور بعض اپنا سامان بچانے کی فکر میں نظر آئے۔آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا، 10 گاڑیوں اور متعدد فائر فائٹرز نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا، امدادی کاموں کے دوران 4 فائر فائٹر معمولی زخمی ہوئے۔بلوچستان اسمبلی کے رکن مبین خلجی کا کہنا ہے کہ شہر میں ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کے غیر قانونی کاروبار کا معاملہ وزیراعلیٰ کے سامنے اٹھائیں گے۔آگ کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل، 15 سے زائد دکانیں جل گئیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes