تیسری سیاسی قوت نہ آئی تو 2018ءمیں بھی نون لیگ جیت جائیگی :پرویز مشرف

Published on August 19, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 304)      No Comments

08
 دبئی(یو این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا دعویٰ کر دیا۔ کہتے ہیں اپنے ابتدائی تین سالہ دور میں کالا باغ ڈیم بنا نے کا ان کے پاس بہترین موقع تھا۔ ان کے ساتھ حکمرانی کے مزے اٹھانے والے اس وقت ن لیگ کی قیادت کو برابھلا کہتے تھے اب انہیں کہتے ہیں۔ دو ہزار آٹھ میں امریکی عہدے دار چاہتے تھے کہ وہ صدر رہیں اور بے نظیر وزیراعظم بن جائیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”نائنٹی ٹو ایٹ ایٹ“ میں جہاں کئی رازوں سے پردہ اٹھایا وہیں مستقبل کے بارے میں بھی پیشگوئی کر دی۔ بولے کہ ملک کو تیسری بڑی سیاسی قوت کی اشد ضرورت ہے۔ اگر کوئی بھی جماعت سامنے نہ آئی تو دو ہزاراٹھارہ میں کامیابی مسلم لیگ (ن) کے ہی قدم چومے گی۔ کالاباغ ڈیم نہ بنانے کی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کالاباغ ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا تو اس وقت کی حکومت نے انہیں کہا کہ اگرایساکیاتووہ گھر بھی نہیں جا پائیں گے۔پرویز مشرف نے کہا کہ اگر جنرل راحیل شریف فیلڈ مارشل بنتے ہیں تو آرمی چیف کے اختیارات بھی اپنے پاس رکھیں بصورت دیگر کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ وہ انکشافات سے بھرپور دوسری کتاب لکھ رہے ہیں جو دو چار ماہ میں شائع ہو جائے گی۔انہوں نے یہ دعویً بھی کیاکہ آصف زرداری اب بھی نوازشریف کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں نوازشریف رہیں گے تو وہ بھی بچے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy