پولیس ایکشن کے خلاف تحریک منہاج القرآن نے اپنے دفتر کے باہر احتجاج کیا

Published on June 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 402)      No Comments

minhaj pics ahtjaj hnd
ہارون آباد(یواین پی)لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر کے باہر پولیس ایکشن کے خلاف تحریک منہاج القرآن نے اپنے دفتر کے باہر احتجاج کیا ۔احتجاجی کارکنان اللہ رکھاسیاف ایڈووکیٹ،محمد اقبال قادری ،طارق محمود چھٹہ ،محمد اختر انجم ،عمران اسلم نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی آمد سے خوفزدہ ہو کر حکمرانوں نے منفی ہتکھنڈے استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں مگر اس قسم کے منفی ہتھکنڈے ڈاکٹر طاہر القادری کا راستہ نہیں روک سکتے حکمرانوں کو اپنی اصلاح کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال پر ناز ہے اور طاقت کا استعمال کر کے ہمیں ہمارے مشن سے نہیں ہٹایا جاسکتا لاہور کا واقع نہایت قابل مذمت ہے اور اس کی ہر سطح پر مذمت کرتے رہیں گے طاہر القادری کا مشن جاری رکھا جائے گا ۔اس موقع پر راجہ عمران ،ملک یاسر ،مدثر حسین ،رمضان بٹ،شاہدحسین مصطفوی ،اسلم شاہین سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes