پولیومہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سخت نگرانی کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی

Published on April 10, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

ٹھٹھ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ مرزا ناصر علی نے ضلع کے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 17۔ اپریل 2017ء سے شروع ہونے والی سہہ روزہ پولیو مہم کے تمام انتظامات مکمل کریں تاکہ مستقبل کی معماروں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے انہیں یہ بھی ہدایت کی کہ وہ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سخت نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں آئندہ قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق ضلعی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں محکمہ صحت کے ضلعی آفیسر عبدالفتاح مہر، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس، تعلیم، پی پی ایچ آئی، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں والدین، علماء کرام، اساتذہ، این جی اوز و منتخب نمائندوں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پولیو کے متعلق آگہی مہم چلائیں اور سہہ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت اور پولیو ٹیموں سے تعاون کرتے ہوئے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں مدد کریں، اجلاس میں انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کے متعلق ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالفتاح مہر نے بتایا کہ سہہ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع ٹھٹھہ کے پانچ سال سے کم عمر کے تقریبن ایک لاکھ 83 ہزار 65 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کی تمام یونین کونسلز کیلئے 550 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، اس موقع پر محمکہ پولیس کے متعلقہ افسران کی جانب سے سہہ روزہ پولیو مہم کے دوران مکمل تعاون اور تحفظ کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ادیبوں دانشوروں شاعروں اور تاریخدانوں کی سندھ میں بڑھتی مذہبی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)سندھ کے ادیبوں دانشوروں شاعروں اور تاریخدانوں نے سندھ میں بڑھتی مذہبی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے. انسانیت کو نقصان پہچانے والے فردوں کے لے اپنے قلم سے جہاد کی. ان خیالات کا اظہار ننگر ادبی گھر کی جانب سے سندھ کی روحانی شخصیت شاعر ادیب پیر غلام جیلانی شاہ سے ان کی علمی ادیبی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا. تقریب سے خطاب کرتے نامور ادیب شاعر تاریخ دان پروفیسر قلندر شاہ لکیاری نے کہا سندھ دھرتی میں ہر دور میں علمی ادبی روحانی شخصیت موجود رہی ہیں جنہوں نے اپنی فکر سوچ قلم سے عوام کو راہ دکھائی. انہوں نے کہا پیر غلام جیلانی شاہ بڑا شاعر ہے ان کی 30 سے زیادہ سندھی اردو کتابیں اس بات کا زندہ ثبوت ہیں. مرروف شاع ادیب تاج جویو کہا پیر صاحب نے ہر دور میں جعلی علموں پیروں کے خلاف آواز بلند کی. سندھ کی درگاہیں انسانیت محبت علم کے آستانے ہیں. تاریخ دان محمد علی مانجھی نے اپنے خطاب میں فرمایا پیر صاحب نے اپنے قلم کے ذریعے دہشت گردی خودکش حملوں کی شدید مذمت کی ہے. ان کا علمی خزانہ ہمارے لئے راہ راست کا سبب ہے. اس موقع پر پپلز پارٹی ٹھٹہ کے صدر صادق علی میمن، پیر غلام شاہ جیلانی،حافظ یامین جماری، حمید مہرانوی، نور سرائی، بشارت الیاس، محمد صفدر ٹھٹوی، رمضان میمن، حاجن سولنگی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رکشہ ڈرائیور امین بروہی کا معصوم بچہ بلڈ کینسر مرض میں مبتلا ورثا کا حکومت سندھ سے علاج کی اپیل
ٹھٹھہ(رپورٹ:حمیدچنڈ)ٹھٹھہ کے شہر چتوچند کے رہائشی رکشہ ڈرائیور امین بروہی کا معصوم بچہ بلڈ کینسر مرض میں مبتلا ورثا کا حکومت سندھ سے علاج کرانے کی اپیل اس سلسلے میں بچے کے ورثا نے مکلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ کافی مہینوں سے میرا بیٹا ایک خطرناک بیماری میں مبتلا ہے جس کا اعلاج بڑہی اسپتال سے ہوگا انہونے کہا ہیں کہ غربت ہونے کے بائث سخت مشکلات میں ہے جس کی وجہ سے بچے کا اعلاج نہیں ہورہا انہوں نے مذیت کہا کہ ضلع ٹھٹھ کے کچھ بالا آفسران نے بھی اعلاج کرانے کا یقین دیہانی کرائی لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوابچے کے ورثاء نے حکومت سندھ سے اعلاج کرانے کی اپیل کی۔۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题