پنجاب پولیس کا محرم سکیورٹی پلان

Published on August 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

رپورٹ۔۔۔ ایم ایس مہر
پنجاب پولیس نے محرم الحرام کا سکیورٹی پلان جاری کردیاھے سکیرٹی پلان کے مطابق محرم الحرام میں صوبے کے تمام اضلاع میں 9366جلوس اور35983مجالس منعقد ہورہی ہیں چنانچہ جلوسوں کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 161107 افسران واہلکارجن میں 864گزیٹڈ افسران، 2018انسپکٹرز، 4928سب انسپکٹرز، 8800اے ایس آئیز، 8588ہیڈ کانسٹیبلزاور77939کانسٹیبلزتعینات ہونگے جبکہ 14315پولیس قومی رضاکار، 3170سپیشل پولیس اور40527والنٹئیرز بھی سیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ اسی طرح مجالس کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر 161437افسران واہلکارتعینات ہونگے جن میں 805گزیٹڈ آفیسرز، 1669انسپکٹرز، 3854سب انسپکٹرز، 7129اے ایس آئیز، 10372ہیڈ کانسٹیبلز اور68082کانسٹیبلز شامل ہیں جبکہ 15240پولیس قومی رضاکار، 3611سپیشل پولیس اور 50794والنٹئیرز بھی سیکیورٹی انتظامات پر مامور ہونگے۔محرم سکیورٹی پلان کے حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی ےکہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں حساس و مرکزی جلوسوں اور مجالس کو 4لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے جامہ تلاشی اورسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام بھی کیا جائے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی پر عملد رآمد ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور تمام اضلاع میں حساس امام بارگاہوں، ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے جبکہ حساس جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائیپرزاورعزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے مجالس اور جلوسوں میں سادہ کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے۔ انہوں نے تاکید کی کہ محرم الحرام کے دوران لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اورمذہبی منافرت پر مبنی لٹریچرسمیت تفرقے بازی پر مبنی وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عشرہ محرم کے دوران آرپی اوز اور ڈی پی اوزاپنی رینجز اور اضلاع کے حساس و مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے فیلڈمیں جائیں اور سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی حساسیت کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں تاکہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن اور بھرپور جذبے سے سر انجام دے سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریجنل آفس ملتان سے ویڈیو لنک کانفرنس کی صدارت کے دوران صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔دوران کانفرنس صوبہ میں محرم سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انھوں نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، سی سی پی او لاہور، تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا بطور خاص خیال رکھا جائے کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اس وقت تک ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑیں جب تک آخری عزادار مجلس اور جلوس کے مقام سے چلا نہ جائے جبکہ خواتین کی مجالس میں لیڈی کانسٹیبلز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ لیڈی رضاکاروں سے سکیورٹی اور چیکنگ میں معاونت لی جائے۔انہوں نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی کہ دوران محرم اضلا ع میں اضافی نفری کی فراہم کیلئے وہ پی سی، ٹیلی یا دیگر ذرائع سے نفری کی فراہمی کا انتظام رکھیں تاکہ بوقت ضرورت اسے متعلقہ اضلاع میں انہیں بھجوایا جاسکے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کہ محرم الحرام کے دوران وال چاکنگ اورلاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدر آمدکو سختی سے یقینی بنایا جائے جبکہ کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔انہوں نے تاکید کی کہ مجالس اور جلوسوں کے اوقات کا رکو مد نظر رکھ کر ٹریفک مینجمنٹ کے موثر پلان پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ یوم عاشور اور دیگرمرکزی جلوسوں کے موقعوں پر بالخصوص اہم شاہراؤں پر ٹریفک کا بہاؤتعطل کا شکار نہ ہوسکے۔ویڈیو لنک کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو،ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی شاہد جاوید،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی کرائمز /انویسٹی گیشن شارق کمال صدیقی، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题