تحریک دعوتِ فقر ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتی ہے،سلطان العاشقین

Published on February 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

مانگامنڈی (یو این پی)مانگا منڈی، تحریک دعوتِ فقر اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور سراپا احتجاج ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کے دستور کے آرٹیکل 6 میں واضح درج ہے کہ تحریک دعوتِ فقر ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مذمت کرتی ہے اور پوری دنیا میں امن، بھائی چارہ اور مساوات کو فروغ دینا اس کا مقصد ہے۔ تحریک دعوتِ فقر کے بانی و سرپرستِ اعلیٰ سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن مدظلہ الاقدس نے یومِ یکجہتء کشمیر کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں کو خطے کے مستقل حل اور امن و آشتی کیلئے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ روا بھارتی ظلم و زیادتی اور بربریت پرکاغذی کاروائیوں اور قراردادوں   سے نکل کر عملی طورپر موثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ آپ مدظلہ الاقدس نے پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعا فرمائی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes