محکمہ خوراک آزاد کشمیر کے سرکاری گودانوں سے ناقص آٹا کی فراہمی

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

کوٹلی(یو این پی)محکمہ خوراک آزاد کشمیر کے سرکاری گودانوں سے ناقص آٹا کی فراہمی ۔آٹا کی کوالٹی انتہائی ناقص ہے سیاہ اور ناقص آٹا کی روٹی کھانے سے عوام پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔شہریوں کا حکومت آزاد کشمیر سے معیاری آٹا فراہم کرنے کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک آزاد کشمیر عوام کو ناقص اور غیر معیاری آٹا فراہم کر رہا ہے جس پر آزاد کشمیر کے شہری سراپا احتجاج ہیں اور یہ تاثر بھی عام ہے کہ حکومت آزاد کشمیر پنجاب حکومت سے زائد المعیاد اور گلی سڑی گندم حاصل کر رہی ہے جس کا آٹا کھانے کے قابل نہیں اور سرکاری گوداموں سے فراہم کیا جانے والا سیاہ آٹا کھانے سے لوگ پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے اور اس ساری صورتحال میں آزاد کشمیر فوڈ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری گوداموں سے فراہم کےے جانے والے آٹا کی کوالٹی اور معیار بہتر بنایا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog