آرمی چیف اور افغان صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، یونیورسٹی پر حملے کی مذمت

Published on August 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

66
 راولپنڈی (یو این پی) آرمی چیف اور افغان صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ جنرل راحیل شریف نے کابل میں امریکن یونیورسٹی پر حملے کی مذمت کی اور ہلاک افراد کے ورثا سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے افغان حکام نے تین موبائل نمبر پاکستان کے ساتھ شیئر کئے اور کہا دہشتگرد مبینہ طور پر دھماکہ کرنے والے کے ساتھ ان نمبرز سے رابطے میں تھے۔ پاک فوج نے پاک افغان بارڈر کے قریب سرچ آپریشن بھی کیا تاہم فراہم کردہ نمبر افغانستان کی کمپنی کے ہی نکلے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افغان صدر کو بھرپورتعاون کا یقین دلایا ہے۔ جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں اتحادی افواج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن اور امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن نے ملاقات کی۔ امریکی وفد نے خطے میں استحکام اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم اور کوششوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme