ضمنی الیکشن: این اے 63 اور پی پی 232 میں کانٹے کے مقابلے

Published on September 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 409)      No Comments

3
جہلم/ بوریوالہ: (یو این پی) این اے 63 جہلم اور پی پی 232 بوریوالہ میں ضمنی الیکشن کے لئے ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہوا۔ این اے 63 میں تمام 315 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے مطلوب مہدی 82896 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے فواد چودھری 74819 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ پی پی 232 میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد ن لیگ کے امیدوار یوسف کسیلیہ کو 1056 ووٹوں سے کامیابی ملی۔ تمام 157 پولنگ سٹیشنوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسف کسیلیہ نے 51323 ووٹ حاصل کئے۔ پی ٹی آئی کی عائشہ جٹ 50267 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ واضح رہے کہ 2013کے عام انتخابات میں این اے 63 سے ن لیگ کے ملک اقبال مہدی ایک لاکھ سولہ ہزار تیرہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی نے 42805 ووٹ لئے تھے۔ پی پی 232 میں یوسف کسیلیہ آزاد امیدوار کے طور پر 50260 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے جبکہ ن لیگ کے پیر غلام محی الدین چشتی 43665 ووٹ کے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ پی ٹی آئی نے اس وقت 2284 ووٹ لئے تھے۔ یوسف کسیلیہ بعد میں ن لیگ میں شامل ہو گئے تھے تاہم ان کو نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy