پاکستان کی دو بہنوں کا اعزاز

Published on September 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 347)      No Comments

4
 لاہور(یو این پی) پاکستانی خواتین ہر شعبہ زندگی میں اپنا نام روشن کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر رہی ہیں۔ زندگی کا کوئی بھی شعبہ ہو پاکستانی خواتین نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ ان خواتین میں دو پاکستانی بہنیں مریم مسعود اور ارم مسعود بھی شامل ہیں جو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز میں پائلٹ کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں دونوں بہنوں نے ایک ہی وقت میں الگ الگ بوئنگ 777 اڑا کر ہوا بازی کی تاریخ میں اپنا نام رقم کر لیا ہے۔ مریم مسعود اور ارم مسعود نے دو الگ الگ جہازوں کو اڑایا تھا۔ واضح رہے کہ ہوا بازی کی تاریخ میں شاید ایسا پہلی بار ہوا جب دو سگی بہنوں نے ایک ہی وقت میں دو الگ جہازوں کی اڑان بھری ہو۔ ان دونوں طیاروں کی منزلیں مختلف تھیں تاہم وہ ایک ہی وقت میں محو پرواز تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy