خاتون کو 14 سیکنڈ سے زیادہ گھورنیوالے کو جیل کی سزا

Published on September 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

2نئی دہلی(یواین پی) اگر آپ بھارتی ریاست کیرالہ میں ہیں تو کسی بھی خاتون پر نظر ڈالنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنایئے گا خاتون کو گھورنے کا دورانیہ 14سیکنڈ سے تجاوز نہ کرے ورنہ آپ کو جیل جانا پڑ سکتا ہے۔ ممکن ہے یہ بیان کسی بھی شخص کیلئے حیرت انگیز یا مضحکہ خیز ہو لیکن بھارتی ریاست کیرالہ کے ایکسائز کمشنر رشی راج سنگھ کیلئے نہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق رشی راج سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص نے کسی خاتون کو 14 سیکنڈ ز سے زیادہ وقت تک گھورا تو یہ جرم ہے اور گھورنے والے کو جیل بھیجا جا سکتا ہے۔ سنگھ کو شاید علم نہ ہو کہ بھارت میں اس قسم کا کوئی قانون نہیں۔ اگرچہ سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ضرور کرنا پڑا۔ لیکن حقیقتاً اس بیان کے ذریعے انہوں نے خواتین کو درپیش اس اہم مسئلے کو اجاگر کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کی سکیورٹی سے متعلق منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے خواتین کو مارشل آرٹ سیکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے خواتین کو ہدایت کی کہ وہ اپنے پرس میں چھوٹے چاقو اور مرچوں کے سپرے بھی رکھیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کے وکیل کے وی دھنن جایا نے مسٹر سنگھ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے وقوفی پر مبنی بیان ہے، ملکی آئین میں ایسا کوئی قانون نہیں نہ ہی دنیا کے کسی دوسرے کونے میں ایسے کسی قانون کا اطلاق ممکن ہے۔ اس ضمن میں سوشل میڈیا پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں۔ ورن نائر نامی شہری کا کہنا تھا کہ سٹاپ واچ کے استعمال میں اضافے کی امید کیجئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog