اوکاڑہ دریائے ستلج سوجیکے کے مقام پر لوکل کشتی ڈوب گئی، 33 افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا;ظفر اقبال

Published on August 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)دریائے ستلج سوجیکے کے مقام پر لوکل کشتی کشتی نام معلوم وجہ سےڈوب گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیمیں فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ریسکیو ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے 33 افراد کو بچا لیا گیا، 10 افراد تاحال لاپتہ جبکہ 5 سالہ بچہ جانبحق ہو گیا ہے ۔دریائے ستلج میں سوجیکے کے مقام پر کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کےلیے سرچ آپریشن جاری ہے سرچ آپریشن ریسکیو اوکاڑہ کی 5، ریسکیو بہاولنگر کی 2، ریسکیو پاکپتن کی 2 اور پاکستان آرمی کی 3 کشتیوں سمیت کل 12 کشتیوں کے ساتھ جاری ہے۔ پاک فوج کے 20 جوان بھی سرچ اپریشن میں حصہ لے رہے ہیں 33 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 7 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔حادثہ میں 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوا جس کی شناخت فیضان ولد مصور کے نام سے ہوئی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر ذیشان حنیف ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے ہمراہ سرچ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes