مردان ، ضلع کچہری کے گیٹ پر دھماکے، 2پولیس اہلکاروں سمیت12شہید ،60زخمی

Published on September 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 721)      No Comments

Mardanمردان ۔۔۔ خیبر پختونخوا میں ایک ہی روز میں دوسری بڑی کارروائی کردی گئی۔پشاور سے 32کلومیر دور خیبرایجنسی کے علاقہ میں واقع ورسک ڈیم سے ملحقہ کرسچن کالونی میں علیٰ الصبح دہشتگردوں کے حملے کے بعد مردان میں ضلع کچہری میں  بم دھماکے کردیئے گئے۔مردان میں ضلع کچہری میں یکے بعد دیگرے دو بم دھماکے ہوئے ہیں جس میں2پولیس اہلکاروں سمیت12افراد شہید جبکہ60 زخمی ہو گئے،زخمیوں میں سے 7کی حالت نازک ہے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی اور امدادی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی۔
کرسچن کالونی میں حملہ کرنے والوں کے ہینڈلر کہاں سے رابطہ میں تھے؟تفصیلات جاننے کیلئے یہاں کلک ީریں
 دھماکہ کی جگہ مقامی پولیس کے افسران و اہلکاروں کاایک اجلاس جاری تھا جس کو نشانہ بنایا گیا۔دہشت گرد نے پہلے دستی بم حملہ کیا جبکہ اس کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔جبکہ ایک مقامی شخص کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ بھی کی۔اطلاعات کے مطابق جب دھماکے کئے گئے تو کچہری میں بہت زیادہ رش تھا۔واقعہ میں  60افراد جن میں پولیس اہلکاراور وکلا  بھی شامل ہیں شدید زخمی ہو ئے ہیں۔جنہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال مردان  میں منتقل کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق  ہلاکتوں میں اضافہ کا بھی خدشہ ہے ۔ریسکیو آفیسر حارث حبیب نے  ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔کے پی کے حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی نے 12ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme