ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے

Published on April 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

6
انقرہ ۔۔۔ ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان آئندہ صدارتی الیکشن میں حصہ لیں گے‘ آئندہ ماہ جرمنی‘ فرانس اور نیدرلینڈ کا نجی دورہ کریں گے جہاں ترک ووٹرز کے پاس حمایت حاصل کرنے کے لئے ملاقاتیں کریں گے۔ منگل کو ترک میڈیا نے اپنے ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں کہا ہے کہ ترک حکمران جماعت اے کے پارٹی نے وزیراعظم رجب طیب اردگان کو صدارتی الیکشن لڑنے کے لئے اصولی طور پر نامزد کردیا ہے۔ اس سلسلے میں وہ آئندہ ماہ مئی میں بیرون ملک ترک ووٹرز سے خطاب کے ذریعے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔ رجب طیب نے تینوں یورپی ممالک کے غیر سرکاری دورے کے دوران وہاں کے حکمرانوں سے ملاقاتیں نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ ان کا نجی نوعیت کا دورہ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق جرمنی میں 20 لاکھ سے زائد ترک ووٹرز مقیم ہیں جبکہ دیگر یورپی ممالک میں بھی لاکھوں ووٹرز ہیں۔ رجب طیب اردگان پہلی مرتبہ صدارتی الیکشن لڑیں گے جو رواں سال جون میں متوقع ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes