حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بناء پر ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے سلیم بھٹی

Published on December 3, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 517)      No Comments

\"DSC_0013\"
بہاولپور(یواین پی)نواز لیگی حکومت کی ناکام پالیسیوں کی بناء پر ملک بھر میں مہنگائی اور افراط زر کا طوفان آچکا ہے۔بد انتظامی کی یہ صورت حال قومی معیشت کو تباہ و برباد کردے گی۔محمد سلیم بھٹی سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بہاولپور میں ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا غریب اور محنتی شہری تو پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہے مہنگائی کی موجودہ لہر نے درمیانے طبقے کے ساتھ ساتھ اپر مڈل کلاس کا بھی برا حال کردیا ہے ۔لیکن حکمران اپنی بدمستیوں میں مصروف عمل ہیں۔کیوں کہ مہنگائی اور افراط زر کی بدترین صورت حال کے ساتھ ساتھ عوام امن و امان کی بگڑی ہوئی صورت حال کا بھی شکار ہیں۔حتیٰ کے یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کو بھی دن دہاڑے اغواء کیا جارہا ہے۔سلیم بھٹی نے کہا کہ نومبر کی مہینے میں افراط ذر کی شرح 10.9 فیصد ہو کر دہرے ہندسے کو چھو گئی ہے۔جو کہ پچھلے سال کی نسبت بہت ذیادہ ہے۔معاشی ماہرین اس صورت حال کو نواز حکومت کی پالیسیوں کے ساتھ منسلک کرتے ہوئے میاں برادران کا اس صورت حال کا ذمہ دار گردانتے ہیں۔کیونکہ جس طرح انہوں نے بھاری قرضے حاصل کئے ہیں اس کا فائدہ صرف حکمرانوں کی عیاشی کی صورت ہی ۃوگا عوام کو اس کا کائی فائدہ نہیں۔حکومت جس بری طرح سے بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہی اس سے عام شہریوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔اور اس سے افراط ذر کی شرح بھی بڑھ رہی ہے۔اسی افراط ذر کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی وجہ سے سٹیٹ بینک آف پاکساتان کو بھی شرح منافع میں 50 فیصد اضافہ کرنا پڑا ہے۔جون 2013 ء سے آج تک ود ہولڈنگ ٹیکس اور سیلز ٹیکس میں 16 سے17 فیصد اضافہ ہونے کی عجہ سے تمام پیداواری اشیاع کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت نے خود افراز ذر کی شرح جو2013-14 کے لئے 7.38 فیصد مقرر کی تھی اسے بڑھا کر 11 سے 12 فیصد تک مقرر کرچکی ہے۔حکمران روز بروز بجلی،گیس،کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پان،چھالیہ،بوتلوں ودیگر مشروبات،ادویات،ٹرانسپورٹ،تعلیم،موابائل فون کالز اور دیگر بے شمار اشیاء پر بے تحاشا ٹیکس لگا چکی ہے۔سلیم بھٹی نے مذید کہا کہ اس کے علاوہ پیاز،ٹماٹر،آ لو،انڈے،دالیں،گوشت،چاول،آٹا کی قیمتیں آسمان سے چھونے کی وجہ سے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں۔غریب خود کشیاں کرنے اور اپنے بچے اور گردے بیچتے نظر آتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ حکمران پنجاب ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد جو بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیادوں پر کروانے کا اعلان کرچکے ہیں آج اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرچکے ہیں۔کیون کہ حکمران طبقہ جان چکا ہے کہ عوام ن لیگ کے ظلم و ستم کی بناء پر اس کے خلاف ہوچکے ہیں اور وہ کسی بھی صورت لیگی امیدواروں کو ووٹ نہیں دیں گے اس لئے ایسی اوچھی حرکتیں کررہے ہیں،لیکن پیپلز پارٹی عوامی قوت سے ن لیگ کی تمام ساشوں کو ہر میدان میں مقابلہ کرتے ہوئے عوامی حقوق کی سربلندی کے لئے بر سر پیکار رہے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes