مودی کی جی 20 اجلاس میں پھرتیاں ،خوشامدی دربان کی طرح چینی صدر کے آگے پیچھے لپکتے رہے

Published on September 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

4
بیجنگ(یوا ین پی)جی 20اجلاس میں مودی کی پھرتیاں، مودی خوشامدی دربان کی طرح چینی صدرکے آگے پیچھے فوٹو سیشن میں سفارتی آداب بھول کر اپنا لاؤ لشکر بھی ساتھ لے آئے ، مودی صاحب کوکون سمجھائے کہ  سربراہوں کے فوٹو سیشن میں وزرا کو متعارف نہیں کراتے۔تفصیلات کےمطابق جی 20اجلاس میں مودی کی پھرتیاں  پھر دیکھنے کے قابل تھیں مودی خوشامدی دربان کی طرح چینی صدر کے آگے پیچھے چلتے رہے فوٹو سیشن میں سفارتی آداب بھول کر اپنا لاؤ لشکر بھی ساتھ لے آئےجی ہاں ذرا دیکھیئے باقی ممالک کے سربراہان مملکت کو ، سفارتی آداب کی رو سے فوٹو سیشن کے دوران سربراہان مملکت میزبان ملک کے سربراہ سے مصافحہ کرتے ہیں تصویر بنا کر آگے بڑھتے ہیں مگر مودی کی چاپلوسی کا عالم تو دیکھئے  تشریف لائے گرم جوشی سے ہاتھ ملایا یہی نہیں ساتھ ہی وزرا کی فوج کو بھی جھٹ سے متعارف کرا دیا۔ارے مودی صاحب  سربراہوں کے فوٹو سیشن میں وزرا کو  تو متعارف نہیں کرایا جاتا مگر  آپ کو سفارتی آداب کون سکھائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog