ٹائیگر شیروف نے دیشا پٹانی کے ساتھ افیئر کی اطلاعات کو مسترد کردیا

Published on September 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments
index
ممبئی(یو این پی) بالی وڈ اداکار ٹائیگر شیروف نے اداکارہ دیشا پٹانی کے ساتھ افیئر کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ ٹائیگر شیروف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی زندگی کا اس وقت مطلب کام کام اور بس کام ہے ایسے میں وہ کسی افیئر یا محبت کو جگہ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہا کہ دیشا ان کے ساتھ فلم میں کام کررہی ہے جس کے لئے انہوں نے اپنے سٹنٹس کے لئے اکٹھے تربیت لی۔ اسی طرح رقص کے لئے اکٹھے رہے اور ایک آدھ بار کافی شاپ میں کافی اکٹھے پی اس سے زیادہ ان کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہے وہ صرف میری ساتھی اداکارہ ہے اور بس۔ ٹائیگر نے کہا کہ انہیں اپنے بارے افواہوں سے پریشانی نہیں ہے کیونکہ یہ بھی ان کے کیریئر کا ایک حصہ ہی ہے۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme