وزیراعظم عمران خان سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی ملاقات 

Published on October 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 113)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی )وزیر اعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ،جس میں اجلاس کے موقع پر ہونے والے مختلف امور پر گفتگو کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ کے وورے پراطمینان کااظہارکیا۔جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ملاقات کی ،وزیرخارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق بریفنگ وزیر اعظم عمران خان کو دی، وزیرخارجہ نے جنرل اسمبلی میں سائیڈلائن ملاقاتوں پربھی بریفنگ دی‘وزیرخارجہ نے امریکی حکام سے ملاقاتوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اپناموقف دنیاکے سامنے رکھاہے ، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قربانیوں کاذکرکیا، پاکستان کی امن کی کوششوں کودنیابھرمیں سراہاگیا،بھارت کی مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاتذکرہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes