عید سے پہلے قصائیوں کی کٹائی لسٹ منظر عام پر آ گئی

Published on September 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,310)      No Comments

22
 بھاری بکرے کی کٹائی کے 4 ہزار اور ہلکے بکرے کے 3 ہزار روپے ، بھاری گائے کی کٹائی کے 20 ہزار ، درمیانی گائے کے 15 ہزار اور ہلکی گائے کے 10 ہزار روپے جبکہ اونٹ کی کٹائی کے 15 ہزار سے 20 ہزار روپے چارج کیے جا رہے ہیں
کراچی (یو این پی) کراچی میں قصائیوں نے چھریاں تیز کر لیں ، ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث کٹائی کے ریٹ بھی بڑھ چڑھ کر مانگنا شروع کر دیے ۔ملک بھر میں ایک طرف تو عوام کی جانب سے من پسند خوبصورت جانوروں کی خریداری جاری ہے تو دوسری جانب انہی جانوروں کی کٹائی کے لئے عوام کی قصائیوں سے رابطے مہم شروع ہو چکی ہے ۔ ڈیمانڈ میں اضافے کے باعث قصائی بھی کسی سیلبرٹی سے کم نہیں رہے ۔قصائیوں نے عوام سے التجا کی ہے کہ چند پیسوں کی بچت کے چکر میں اپنے مہنگے جانوں کو اناڑی قصائیوں کے حوالے نہ کریں ۔ عوام کا کہنا ہے کہ بکرا عید میں سب سے مشکل کام قصائیوں کے ناز نخرے اٹھانا ہے اگر قصائی مل گیا تو سمجھ لیں عید ہو گئی ۔دوسری جانب کراچی میں قصائیوں کی کٹائی لسٹ منظر عام پر آچکی ہے ۔ بھاری بکرے کی کٹائی کے 4 ہزار اور ہلکے بکرے کے 3 ہزار روپے ، بھاری گائے کی کٹائی کے 20 ہزار ، درمیانی گائے کے 15 ہزار اور ہلکی گائے کے 10 ہزار روپے جبکہ اونٹ کی کٹائی کے 15 ہزار سے 20 ہزار روپے چارج کیے جا رہے ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes