مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کی خطبہ حج دینے سے معذرت

Published on September 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 695)      No Comments

1
مکہ: (یواین پی)سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے 35 سال میں پہلی بار خرابی صحت کے باعث خطبہ حج دینے سے معذرت کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ نے خرابی صحت کے باعث خطبہ حج دینے سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد اب الشیخ صالح بن حمید خطبہ حج دیں گے۔ واضح رہے کہ مفتی اعظم سعودی عرب 1981 سے مسلسل خطبہ حج کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جنہیں 1999 میں شیخ عبدالعزیز بن باز کے انتقال کے بعد مفتی اعظم کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں جب کہ مفتی اعظم سعودی عرب کی عالم دین کونسل اور افتا کونسل کے چیرمین بھی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes