عیدالاضحی کے ایام میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور جان و مال کے تحفظ کے خصوصی اقدامات کئے جا چکے ہیں ڈی سی او وہاڑی

Published on September 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

dco
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر تنویرالرحمن نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے ایام میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور جان و مال کے تحفظ کے خصوصی اقدامات کئے جا چکے ہیں تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کو فرض شناسی اور دیانت داری سے انجام دیں پرائس مجسٹریٹس گرانفرشوں کے خلاف کارروائی کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں عیدالاضحی کے انتظامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ،اسسٹنٹ کمشنر میلسی سید شفقت رضا، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالا احمر سہیل کیفی،ایس این اے شیخ خرم سلیم ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محسن علی،ٹی ایم او وہاڑی راؤ نعیم خالد، ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم،انچارج سیکیورٹی رانا ثاقب، انچارج سپیشل برانچ رائے لیاقت،ڈی او سول ڈیفنس یونس انجم،سیکریٹری مارکیٹ کمیٹی اعجاز سلیم منیس،ہیڈ کلرک جنرل مشتاق نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او تنویرالرحمن نے کہا کہ نماز عید کے اجتماعات کی خصوصی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر رکھنے کے لیے ٹی ایم ایز حکام خصوصی انتظامات کو عملی جامہ پہنائیں فراہمی آب ، نکاسی آب کا نظام درست رکھیں ،الائشیں اٹھانے کے لیے ٹیمیں اپنا کام بروقت مکمل کریں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال کریں پارکوں میں الیکٹرک جھولوں کے مکینیکل سسٹم کی مکمل جانچ پڑتال کرائیں اور ناقص جھولوں کو استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دیں ہسپتالوں میں ایمرجنسی ڈیوٹی کے لیے ڈاکٹرز اور سٹاف کو پابند رکھا جائے عید کے ایام میں ڈائیلسز سنٹرز کو بھی کھلا رکھا جائے اور گردے کے امراض میں مبتلا مریضوں کو ڈائیلسز کی سہولت عید کے ایام میں بھی دستیاب رہے اجلاس میں بتایا گیا کہ کمرشل بنیادوں پر سری پائے جلاکر ماحول کو آلودہ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی اسی طرح ون ویلنگ کرنے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹا جائیگا اجلا س میں انچارج سیکیورٹی رانا ثاقب نے بتایا کہ ضلع بھر میں528مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے ان میں سے481اجتماعات مساجد میں ہوں گے جبکہ 47اجتماعات کھلے مقامات پر ہوں گے پولیس کی طرف سے 6ویجیلنس ٹیمیں بنائی گئی ہیں جن کے انچارج ڈی ایس پی سطح کے افسر ہوں گے ضلع میں7مختلف مقامات پر پکٹس قائم کی گئی ہیں تقریبا923پولیس اہلکار اور افسر ڈیوٹی انجام دیں ان کے علاوہ 441رضاکار اور 695 شہری رضاکارانہ فرائض انجام دیں گے ضلع کے چھوٹے بڑے پارکس پر بھی حفاظتی ڈیوٹی لگائی گئی ہے ڈی اوآفس میں مرکزی کنٹرول روم جبکہ تینوں تحصیلوں میں ڈی ایس پیز کے دفاتر میں سب کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme