حالیہ بلدیاتی انتخابات اور نتائج ،کوٹ رادھا کشن سے مہر سلطان محمود کے قلم سے

Published on December 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 590)      No Comments

maher sultan
ضلع قصور جو کہ مسلم لیگ (ن)کا گڑھ مانا اور گردانا جاتا ہے کے حلقہ این اے 138 پی پی 175 اور 176 میں حال ہی منعقد ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ کوئی خاطر خواہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکی ہے اس کے مدمقابل دوسری بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف اپنی مقبولیت کے عروج میں 175 میں نمایاں پوزیشن لے چکی ہے مگر زیادہ قیادت والے گڑھ 176 میں صرف دو سیٹیں نکال پائی ہے دوسری جانب غریبوں کی واحد نمائندہ جماعت نعرہ کپڑا مکان سیٹ صرف ایک 176 میں ۔مگر مستقبل میں کوئی اپ سیٹ کرنے کے موڈ میں ؟
تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حقائق کچھ یوں ہیں جیسا کی گزشتہ ڈائری میں بھی زکر کیا گیا تھاکہ حکمران جماعت نے کیا ٹکٹوں کی تقسیم میں میرٹ کو کیاسر ے سے نظر انداز اس کے ساتھ ہی بقول حقیقی ورکروں کے حتی الوسع پارٹی کے موجودہ نمائندوں نے حقیقی ورکروں کو نہ صرف نظر انداز کیا گیا بلکہ پارٹی سے بیدخل کرنے کی کوشش کی تاکہ موجودہ عوامی نمائندے اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کرپائیں حلقہ پی پی 176 کے دیہی علاقوں کی یونین کونسلوں میں صرف تین امیدواروں کو مقامی ایم این اے صاحب ٹکٹ دلوانے میں کامیابی حاصل کرپائے اور میونسپل کمیٹی کوٹرادھاکشن میں صرف دو ممبران کو ٹکٹ دلوائی گئی بلدیاتی الیکشن مہم میں حلقہ کے ایم این اے صاحب صرف انہی امیدواران کی انتخابی مہم شمولیت کرپائے ،اس کے علاوہ شائد باقی پارٹی کے ٹکٹس ہولڈر ز کی انتخابی مہم کیلئے ان کے پاس وقت نہیں تھا انتخابی رزلٹ کے مطابق ایم این اے کے حمایت یافتہ دیہی یونین کونسلوں کے تینوں چیئرمین اپنی نشستوں سے کامیابی نہیں حاصل کر پائے میونسپل کمیٹی کے ممبران جو کہ حقیقی بھائی ہیں جن میں سے ایک تو شکست سے دوچار ہوچکا ہے اور دوسرے کا الیکشن ملتوی ہو چکا ہے اس کے برعکس ایم پی اے صاحب جن کے متعلق ایم این اے صاحب سمیت سب یہ شکوہ کرتے ہوئے پائے گئے ہیں کہ ٹکٹس تقسیم کرنے میں نذرانے وصول کئے گئے ہیں ایم این اے کے حمایت یافتہ امیدواران کے مد مقابل آزاد میدواروں کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا پی ٹی آئی میں بھی تقریباً ملتی جلتی صورتحال رہی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تمام تر توجہ صرف ایک یونین کونسل پر مذکور تھی خوش قسمتی سے کامیابی مقدر بنی ،موجودہ حکومتی نمائندوں نے پارٹی قواعد ضوابط کو بلائے طاق رکھتے ہوئے اقربا پروری میں مصروف نظر آئے پی پی 175 میں (ن)لیگی ایم این اے اپنی آبائی یونین کونسل میں پارٹی ٹکٹ ہولڈر کو جتوانے کی بجائے وہ سیٹ اپنے کزن کی جھولی میں ڈال چکے ہیں جبکہ مصطفی آباد اور راجہ جنگ میں پی ٹی آئی کو خاطر خواہ کامیابی ملی مگر (ن) لیگی ایم پی اے صاحب کا گروپ ناکام رہا ۔راجہ جنگ بیرون میں بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے اور پارٹی ٹکٹ نہ دیئے جانے پر ورکر ناراض نظر آتے ہیں یعنی گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے ؟معتبر زرائع اور سیاسی تجزیہ نگاروں کے مطابق اقرباً پروری کی ایک مثال uc113 چک پچپن ہے جس میں موجودہ ایم این صاحب نے اپنے حقیقی کزن کو کامیابی دلوانے کیلئے مد مقابل مضبوط امیدوار کی بجائے کمزور امیدوار کو پارٹی ٹکٹ دلوایا تاکہ کزن کی کامیابی یقینی بن سکے دوسری طرف ایم پی اے صاحب نے اپنے بھتیجے کو پارٹی امیدوار کے خلاف مکمل حمایت کرتے ہوئے بھر پور انتخابی مہم چلائی میونسپل کمیٹی کوٹ رادھاکشن کی سیٹ سے اپنے بھتیجے کو ممبر منتخب کروانے میں کامیابی حاصل کی میونسپل کمیٹی کے متوقع چیئرمین جن میں سر فہرست تین نام خالد بھٹی جاپانی (۲)میاں اسحاق رحمانی (۳)میاں اقبال صابر ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے ایک عوامی رائے کے مطابق میونسپل کمیٹی کوٹرادھاکشن کا چیئرمین وہی شخص منتخب ہوگا جو موجودہ عوامی نمائندوں کے اپنے میرٹ پر پورا اُترے گا مخصوص نشستوں پر حسب معمول عوامی نمائندے حقیقی ورکروں کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے من پسند افراد سے پارٹی فارم وصول کر چکے ہیںیہاں پر ایک بات قابل ذکر ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں ناکام ہونے والے من پسند افراد کو ضلعی سطح پر نمائندگی دلوانے کی کوششیں جاری ہیں دوسری طرف ضلعی وائس چیئرمین کی نشست پر متوقع امیدوار جن میں قابل ذکر نام سید جاوید حیات شاہ کا ہے جس کے ساتھ موجودہ ایم این اے اور مقامی تنظیموں کی مکمل حمایت حاصل ہے دوسرا نام چوہدری محمد الیاس سندھو کا ہے جسے ایم پی اے گروپ نے انتخابات سے قبل صلح کیلئے شرط کو طور پر تسلیم کیا ہوا ہے مگر اب پانسا پلٹ چکا ہے ایم پی اے گروپ اپنے اتحادی چوہدری الیاس سندھوکوبیچ منجدھار میں چھوڑ کر رانا گروپ میں جا چکے ہیں
ضلعی سطح پر مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے ایک گروپ رانا اور دوسرا ملک گروپ کے نام سے میدان میں ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog