نندی پور پاور پروجیکٹ کا ریکارڈ جلانے کی سازش کس نے کی؟۔

Published on September 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 400)      No Comments

0
لاہور(یو این پی)نندی پور پاور پراجیکٹ کا ریکارڈ جلانے کی سازش کس نے کی؟ وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی دوسرے روز بھی گوجرانوالہ میں موجود، ریکارڈ روم کی راکھ میں مجرم کا چہرہ تلاش کرنے کی کوشش کرتے رہے۔نندی پور پاور پراجیکٹ کا ریکارڈ جل کرخاکستر، اربوں روپے کی ہیر پھیر کا شک یقین میں بدلنے لگا۔ریکارڈ روم میں پڑی راکھ کے ڈھیر میں کرپشن کی بو، وزیرمملکت عابد شیر علی نے چھٹی روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی کا دفتر کھلوا لیا۔اسٹاف سے بریفنگ لی، ضائع ہونے والے ریکارڈ کا معائنہ کیا، پھٹی فائلیں دیکھ کر پارہ ہائی ہو گیا، اسٹاف پر چڑھ دوڑے۔تحقیقاتی ٹیموں کو ضرورت پڑنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر ریٹائرڈ مہتاب کو حراست میں لینے کی اجازت بھی دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دفترمیں فرنس آئل کا سارا ریکارڈ موجود تھا، پلانٹ کے تخمینہ اور لاگت سمیت اہم فائلیں بھی موجود پائی گئیں، ریکارڈ روم میں لگنے والی آگ تو بجھ گئی لیکن اس منصوبے پر شکوک وشبہات کا سایہ مزید گہرا کرگئی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy