سرگودھا(یوا ین پی) سعودی حکومت نے خواجہ سراؤں کے عمرے پر کوئی پابندی نہیں لگائی، اخبارات میں چھپنے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ سعودی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے بتایا کہ خواجہ سراؤں کے عمرے پر کوئی پابندی عائد نہ کی گئی ہے بلکہ ان کے لئے جو قانونی ماضی سے بنا ہوا ہے اسی پر عمل پیرا ہے۔ سعودی عرب نے کبھی بھی خواجہ سراؤں پر پابندی لگانے کا سوچا ہے اور نہ ہی مستقبل میں اس کا کوئی ارادہ رکھتی ہے۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے گزشتہ دنوں اخبارات، سوشل میڈیا پر یہ تاثر اور خبریں چل رہی تھی کہ خواجہ سراؤں کے عمرے پر پابندی عائد کر دی ہے، خواجہ سراء ایسوسی ایشن سرگودھا کے صدر و سابق امیدوار پی پی 33 نینا لعل نے سعودی حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔