راولپنڈ ی ،محمد حنیف عباسی نے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو سونے کا تاج پہنایا

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 732)      No Comments

22
راولپنڈی ۔۔۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شمالی وزیرستان آپریشن کے متاثرین کی امداد کیلئے قومی کرکٹرز کے درمیان نمائشی ٹی 20- کے بعد راولپنڈی میں سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی نے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کو سونے کا تاج پہنایا۔ شاہد آفری نے رواں سال مارچ میں ڈھاکہ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ کے آخری اوور میں دو شاندارچھکے لگا کر پاکستان کو ایک ناقابل یقین کامیابی دلائی تھی تو محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا تھا کہ وطن واپسی پر شاہد آفریدی کی تاج پوشی کی جائے گی، یہ وعدہ انہوں نے گذشتہ رات راولپنڈی میں پاکستان اے اور حمزہ شہبازالیون ٹیموں کے دوران کھیلے گئے ٹی 20- امدادی میچ کے بعد پوراکر دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes