عیدالاضحیٰ پر ٹھنڈی ہواوں اور بارش سے اکثر شہروں میں موسم خوشگوار ہو گیا

Published on September 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

11
لاہور (یو این پی) ملک کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہواوں اور بارش نے موسم خوشگوار کر دیا۔ چار سدہ شہر اور گردونواح میں تیز آندھی جبکہ اٹک شہر میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ لاہور میں بھی بادل منڈلاتے رہے، کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہوئی۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی پر ملک کے مختلف شہروں میں ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ برسنے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ عیدالاضحیٰ کی صبح کا آغاز تو چلچلاتی دھوپ سے ہوا مگر دوپہر کو چلنے والی ٹھنڈی ہواﺅں اور سرمئی بادلوں نے موسم کو اور بھی سہانا کر دیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ رب کی خاص مہربانی ہوئی ہے جو یکایک موسم کے تیور بدل گئے۔ اب دوست احباب سے ملنے کا خوب مزہ آئے گا۔ ٹھنڈی اور تیز ہواوں کے دوش پر شہر بھر کے درخت اور پودے لہلہاتے رہے۔ پھولوں کی بھینی بھینی خوشبو نے بھی فضا کو معطر کر دیا۔بھادوں کے آخری دنوں میں موسم یونہی مہربان رہا تو شہریوں کو عیدالاضحی کے تینوں روز خوبصورت موسم سے خوب لطف اندوز ہونے کا موقع ملتا رہے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy